بہتر حوریں : انکارِ حدیث سے انکارِ قرآن تک

مزید پوسٹس

شئیر کریں

Subscribe to Newsletter

بہتر حوریں : انکارِ حدیث سے انکارِ قرآن تک

ناقد :شیخ توصیف الرحمن

تلخیص : زید حسن 

غامدی صاحب سے کسی نے سوال کیا کہ جنت میں حوریں ہوں گی ؟ جواب میں فرمایا : کہ یہ دنیا ہی کی عورتیں ہوں گی ۔

سائل نے پوچھا کہ انکی تو آنکھیں بڑی ہوں گی ؟ تو فرمایا اللہ آپکی بیویوں ہی کی آنکھیں بڑی کر دے گا ۔

اصل میں جاوید احمد غامدی عقل پرست ہیں اسی لئے احادیث کا انکار کرنے میں بہت جرئ ہیں ۔ عقل  پرست صرف عقلی مقدمات کو دیکھتا ہے پھر بھلے اسکے مقابل قرآن آ جائے یا نبی ﷺ کی حدیث ۔یہ امرِ واقعہ ہے کہ جو حدیث کا عقل کی بنا پر انکار کرتا ہے وہ آگے بڑھ کر قرآن کی اخبار کا بھی انکار کرتا ہے ۔

جنت میں ایسی حوروں کا ملنا ” جنہیں جن و انس نے نہ چھوا ہو” حدیث کی خبر نہیں ہے بلکہ یہ خبر قرآن سے ملی ہے ۔

فِیْهِنَّ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِۙ-لَمْ یَطْمِثْهُنَّ اِنْسٌ قَبْلَهُمْ وَ لَا جَآنٌّ

حُوْرٌ مَّقْصُوْرٰتٌ فِی الْخِیَامِ

وَ عِنْدَهُمْ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ عِیْنٌ

وَ حُوْرٌ عِیْنٌ كَاَمْثَالِ اللُّؤْلُوَٴ الْمَكْنُوْنِ

یہ تمام اخبار قرآنی ہیں ۔ احادیث نہیں جنہیں غامدی صاحب ظنی کہہ کے رد کر دیں  ۔لیکن انکا بھی رد کر دینا انکی عقل پرستی کا نتیجہ ہے ۔

​​

ویڈیو ذیل میں ملاحظہ ہو

Do Your Part!

We work day in and day out to produce well-researched, evidence based, quality education so that people may gain the correct understanding of their religion. But our effort costs a lot of money! Help us continue and grow our effort so that you may share in our reward too!