ناقد :شیخ توصیف الرحمن
تلخیص : زید حسن
غامدی صاحب سے کسی نے سوال کیا کہ جنت میں حوریں ہوں گی ؟ جواب میں فرمایا : کہ یہ دنیا ہی کی عورتیں ہوں گی ۔
سائل نے پوچھا کہ انکی تو آنکھیں بڑی ہوں گی ؟ تو فرمایا اللہ آپکی بیویوں ہی کی آنکھیں بڑی کر دے گا ۔
اصل میں جاوید احمد غامدی عقل پرست ہیں اسی لئے احادیث کا انکار کرنے میں بہت جرئ ہیں ۔ عقل پرست صرف عقلی مقدمات کو دیکھتا ہے پھر بھلے اسکے مقابل قرآن آ جائے یا نبی ﷺ کی حدیث ۔یہ امرِ واقعہ ہے کہ جو حدیث کا عقل کی بنا پر انکار کرتا ہے وہ آگے بڑھ کر قرآن کی اخبار کا بھی انکار کرتا ہے ۔
جنت میں ایسی حوروں کا ملنا ” جنہیں جن و انس نے نہ چھوا ہو” حدیث کی خبر نہیں ہے بلکہ یہ خبر قرآن سے ملی ہے ۔
فِیْهِنَّ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِۙ-لَمْ یَطْمِثْهُنَّ اِنْسٌ قَبْلَهُمْ وَ لَا جَآنٌّ
حُوْرٌ مَّقْصُوْرٰتٌ فِی الْخِیَامِ
وَ عِنْدَهُمْ قٰصِرٰتُ الطَّرْفِ عِیْنٌ
وَ حُوْرٌ عِیْنٌ كَاَمْثَالِ اللُّؤْلُوَٴ الْمَكْنُوْنِ
یہ تمام اخبار قرآنی ہیں ۔ احادیث نہیں جنہیں غامدی صاحب ظنی کہہ کے رد کر دیں ۔لیکن انکا بھی رد کر دینا انکی عقل پرستی کا نتیجہ ہے ۔
ویڈیو ذیل میں ملاحظہ ہو



