غامدی صاحب کی غلط تفہیمِ تصوف

مزید پوسٹس

شئیر کریں

Subscribe to Newsletter

غامدی صاحب کی غلط تفہیمِ تصوف

یہ تاثر دینا کہ جناب غامدی صاحب نے تصوف کو اپنے منفرد و علمی قسم کے اصول دین کی بنیاد پر متوازی دین قرار دیا ہے، یہ ایک نامکمل بلکہ غیر دلچسپ بات ہے۔ اصل بات یہ ہے کہ انہوں نے یہ دعوی صوفی لٹریچر کی غلط تفہیم کی بنیاد پر کیا ہے، نہ تو ان کا تصور توحید درست ہے اور نہ ہی ان کا تصور نبوت قرآن و سنت سے ہم آھنگ ہے، اوپر سے متعلقہ مباحث پر گرفت کے بغیر عبارات کو ان کے سیاق سے ہٹا کر ظاہر کلام سے توحش ذدہ ہوکر فتوے لگانے کا منہج۔ ہر معاملے میں بس یہ کہہ دینے سے کہ “دیکھو میرا یا فلاں کا تصور علم الگ ہے” یا “میرا تصور عقل الگ ہے” وغیرہ، اس سے کوئی دلچسپ و بامعنی بات پیدا نہیں ہوجاتی۔ کانٹ ذدگان کو یہ بات ہم نے پہلے بھی سمجھانے کی کوشش کی تھی اور اب پھر کرتے ہیں کہ گدھے کا نام گھوڑا رکھ کر یہ کہتے رہنا کہ دراصل میرا تصور گھوڑا الگ ہے اور تمہارا الگ اور اسے فصل نزاع سمجھ لینا، یہ کوئی علمی گفتگو نہیں ہے۔ گھوڑے سے متعلق ایسے ذاتی تصورات کے ٹٹو کو گھر پر باندھ کر رکھنا چاہئے جبکہ آپ میں اس پر کوئی بامعنی دلیل قائم کرنے اور اس پر پیدا ہونے والے بنیادی سوالات کا جواب دینے کی جرات نہ ہو۔

Do Your Part!

We work day in and day out to produce well-researched, evidence based, quality education so that people may gain the correct understanding of their religion. But our effort costs a lot of money! Help us continue and grow our effort so that you may share in our reward too!

🚫

Room Not Available

This room is already booked for the selected dates.