مقرر : مفتی منیر اخون
تلخیص : زید حسن
سائل : ہر مسلمان سمجھتا ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم وجہ تخلیقِ کائنات ہیں لیکن ایک اسکالر کا کہنا ہے کہ آپ نہیں بلکہ خدا کی عبادت وجہِ تخلیقِ کائنات ہے ۔
مفتی منیر اخون : اسکالر صاحب کو مقصد اور علت میں فرق نہ کرنے سے شبہہ ہوا ہے ۔ علت کبھی فعل سے جدا نہیں ہوتی ۔ کیا آپ خدا کے تخلیق کے فعل کے ساتھ عبادت لازمی طور پر عملا واقع ہوئی ہے ؟ بالکل بھی نہیں
اگر ایسا ہوتا تو دنیا میں کفار نہ ہوتے ۔
عبادت دراصل مقصدِ تخلیق ہے اور مقصد فعل سے جدا ہو سکتا ہے لیکن علت اور وجہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس ہی ہے جسکے اشاریے حدیث سے ملتے ہیں ۔ سب سے پہلے نورِ محمدی کو تخلیق کیا گیا پھر پوری کائنات کے وجود کا اسے ذریعہ بنایا گیا ۔ اگر ایسا نہیں تسلیم کیا جائے گا تو قرآن میں آپ کی صفتِ رحمۃ للعالمین کی عقلی توجیہ ممکن نہیں رہتی ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ویڈیو درج ذیل لنک سے ملاحظہ فرمائیں



