مدعی اسلام کو ٖغیر مسلم کہنے کی ممانعت کا دعوی ایک سوال

مزید پوسٹس

شئیر کریں

Subscribe to Newsletter

مدعی اسلام کو ٖغیر مسلم کہنے کی ممانعت کا دعوی ایک سوال

ڈاکٹر زاہد مغل

غامدی صاحب کے متبعین کا کہنا ہے کہ کسی مدعی اسلام، چاہے وہ کتنا ہی منافی اسلام تصور رکھے نیز اس پر اس منافی معنی کے ثبوت کا التزام بھی ہوجائے، اسے غیر مسلم اس لئے نہیں کہا جائے گا کیونکہ وہ مسلمان ہونے کا مدعی ہے اور اس سے یہ خطاب چھیننے کا اختیار کسی کو نہیں (نوٹ: ہم غامدی صاحب کے موقف کی رعایت کرتے ہوئے جان بوجھ کر کافر کے بجائے غیر مسلم کا لفظ استعمال کررہے ہیں)۔
سوال یہ ہے کہ اس دعوے کی دلیل کہاں ہے کہ اس سب کے باوجود اس کا اختیار کسی کے پاس نہیں؟ اگر کہا جائے کہ ممکن ہے وہ دل سے مسلمان ہو، تو پھر ہم پوچھتے ہیں کہ آپ کے پاس کسی کو مسلمان کہنے کا اختیار کیسے آیا جبکہ یہ ممکن ہے کہ وہ شخص بھی دل سے منافق، زندیق وغیرہ ہو؟
ہم کہتے ہیں کہ تصدیق (affirmation) ہو یا تکذیب (negation)، دونوں کے لئے دلیل چاہئے، بغیر دلیل نہ کسی بات کی تصدیق ہے اور نہ تکذیب۔ جو شخص دلیل کے ہوتے ہوئے مدلول پر حکم کے اجرا سے منع کرے، اسے اپنے دعوے پر دلیل دینا ہے نہ کہ صرف دعوی کرنا ہے۔
کس شخص کو دنیا میں مسلمان کے حقوق ملیں گے اور کسے نہیں، جب آپ تکذیب پر دلالت کرنے والی ہر صریح دلیل کو چھوڑ کر محض ایک شخص کے دعوے کی بنا پر اسے مسلمان کے حقوق کا اہل قرار دیتے ہیں، تو یہ اس کی تصدیق کی تصدیق ہی کرنا ہے۔ گویا آپ کے نزدیک اس معاملے میں محض کسی شخص کا ایک مجمل بات سے متعلق زبانی دعوی ہر اس تفصیلی و معین دلیل (جس کا بھی وہ خود زبان سے اقرار کررہا ہے) سے زیادہ وزنی ہے جو اس کے مجمل زبانی دعوے کی نفی کررہی ہو۔ دلائل کی یہ ترتیب بالکل غیر علمی ہے۔ ہم پھر یاد دلانا چاہیں گے کہ شرع میں اصلاً مجمل دعوے کی تصدیق مطلوب نہیں ہے بلکہ معین دعووں کی تصدیق مطلوب ہے۔ آخر آپ لوگ مجمل دعوے کے اعتراف کو تفصیلی دعوے کے اعتراف سے کس دلیل کی بنا پر زیادہ وزنی سمجھتے ہیں؟

Do Your Part!

We work day in and day out to produce well-researched, evidence based, quality education so that people may gain the correct understanding of their religion. But our effort costs a lot of money! Help us continue and grow our effort so that you may share in our reward too!

🚫

Room Not Available

This room is already booked for the selected dates.